لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے تحرلیک لبیک سیالکوٹ کے ناظم نشرو اشاعت کی عبوری ضمانت کی درخواست پر 50ہزار مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کنفرم کردی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالتی حکم پر سیکرٹری ہوم عدالت میں پیش ہوے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کوئی غیر قانونی معاہدہ نہیں کیا تو عدالت کے روبرو کیوں نہیں مانتے ۔مولانا سعد رضوی کو رہا کردیا۔ اسی احتجاج میں کارکنان کیخلاف مقدمات کیوں درج کررہے ہیں ۔