لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کا زیادہ دھواں چھوڑنے، ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس سلسلے میں رواں سال اب تک دھواں چھوڑنے والی 40 ہزار 6 سو 18گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 4 ہزار 5 سو 8 وہیکلز بند کی گئیں ہیں۔ راولپنڈی ریجن میںدھواں چھوڑنے والی کل2333 گاڑیوں کے چالان اور 437 گاڑیوں کو بند کیا گیاہے۔ سرگودھا ریجن میں 1971 گاڑیوں کے چالان اور 159 گاڑیوں کو بند۔لاہور میں 609 گاڑیوں کے چالان اور 200 گاڑیوں کو بند۔ فیصل آباد ریجن میں 10895گاڑیوں کے چالان اور 761 گاڑیوں کو۔ شیخوپورہ ریجن میں 3090 گاڑیوں کے چالان اور 574 گاڑیوں کو بند۔گوجرانوالہ ریجن میں12302گاڑیوں کے چالان اور 1778 گاڑیوں کو بند۔ملتان ریجن میں 3199 گاڑیوں کی چالان اور 216 گاڑیوں کو بند۔ ساہیوال ریجن میں 2343 گاڑیوں کے چالان اور 340 گاڑیوں کو بند۔ڈی جی خان ریجن میں 2428گاڑیوں کے چالان اور 145 گاڑیوں کو بند ۔بہاؤلپور ریجن1448 گاڑیوں کے چالان اور 96 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔