کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں رواں سال پونے دو لاکھ بچے ٹائیفائیڈ کا شکار ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق 15 بچے ٹائیفائیڈ کے باعث چل بسے۔ 33 ہزار بچے نوشہر و فیروز میں متاثر ہوئے۔ سب سے کم کیس 108 ضلع جنوبی کراچی میں رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں 11 ہزار سے زائد بچے ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوئے۔ پی پی اے کے مطابق 50 فیصد بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین نہیں لگ سکی۔ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکیسن ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا پکانے، پینے کیلئے ابلا ہوا پانی استعمال کریں۔