اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جمہوریت کے بھاشن آئین دشمنوں کے منہ سے نہیں جچتے، نااہلوں نے آئین کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل میں کیا۔ ماضی کے حکمران کالا دھن بچانے کیلئے قانون کو روندتے رہے، آج جب احتساب کا وقت آیا تو جمہوریت یاد آ گئی۔ جب بھی کرپشن کا سوال آئے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، اداروں کو کرپشن کی آماجگاہ بنانے والی نااہل لیگ اور درباری ہیں۔ ادارے وزیراعظم عمران خان کی سرکردگی میں آئین و قانون کے دائرے میں اپنا کام کر رہے ہیں، آج شفاف احتساب کی بدولت طاقتور طبقہ قانون کے سامنے جوابدہ ہے۔