یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام  پنجاب حکومت کا فلیگ شپ  پراجیکٹ ہے: احمد جاوید قاضی 

لاہور(سٹی رپورٹر) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جو رجسٹرڈ سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں معیاری علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہو گا۔ یوایچ آئی پروگرام کے تحت پرائیویٹ ہسپتالوں میں سینکڑوں ڈاکٹروں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور تمام میڈیکل اداروں میں معیاری علاج کے حوالہ سے صحت مندانہ مقابلہ کی فضا قائم ہو گی۔ شہریوں کو 10 لاکھ روپے تک ہیلتھ انشورنس کی سہولت دستیاب ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن