طاہر یعقوب بھٹی نے پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے صدر/چیف ایگزیکٹو آفیسر کا چارج سنبھال لیا

لاہور (کامرس رپورٹر) طاہر یعقوب بھٹی نے بطور صدر/ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ طاہر یعقوب بھٹی بڑے اور درمیانے درجے کے مالیاتی اداروں کے ساتھ بینکنگ کے تقریباً تمام بڑے شعبوں میں 30 سال سے زیادہ بینکاری کے تجربے کے ساتھ ایک اعلیٰ پروفائل بینکر ہیں۔ وہ عسکری، الائیڈ بینک اور فیصل بینک کی سینئر مینجمنٹ ٹیموں کا حصہ رہے ہیں۔ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ  میں شامل ہونے سے پہلے وہ گزشتہ چار سالوں کے دوران فیصل بینک کے ساتھ بطور ایس ای وی پی/ ہیڈ ریٹیل بینکنگ اور ہیڈ پبلک سیکٹر بزنس اینڈ ایکسٹرنل کمیونیکیشن کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے آئی بی اے لاہور سے، ایم بی اے اور ہیلے کالج آف کامرس سے ایم کام کی تعلیم حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن