حادثات کے اصل قصوروارتعین کیلئے انویسٹی گیشن ایویڈنس کلیکشن ٹیمیں بنانے کا فیصلہ 

لاہور(نامہ نگار)ٹریفک حکام نے شہر میں ہونے والے حادثات کے اصل ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات کے بعد انویسٹی گیشن ایویڈنس کلیکشن ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیم کسی بھی حادثہ کے فوری بعد پہنچے گی اور جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے پولیس کو دے گی۔ ذرائع کے مطابق سینکڑوں حادثات کا مشاہدہ کرنے کے بعد ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کئی کیسز میں حادثے کا ذمہ دار اسے ٹھہرایا جاتا ہے جس کا قصور نہیں ہوتا ۔ پولیس حکام کے مطابق بیشتر کیسز میں ثبوت نہ ہونے سے ڈرائیور جلدی باہر آجاتے ہیں۔پولیس حکام عدالت میں بیان اور مضبوط شواہد سے ذمہ دارہی سزا ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن