ایشز سیریز کے کھیلے گئے میچز کا شماریاتی اور تجزیاتی جائز ہ 

Dec 17, 2021

دنیائے کرکٹ کے قدیم روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 81 ویں ایشنز کرکٹ سیریز اس کھیل کے بانی ہونے کے دعویدار ملک کی سرزمین پر جاری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اب تک 352 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے آسٹریلیا 147 انگلینڈ110 میچز میں فاتح رہا‘ جبکہ 95 میچز ڈرا ہوئے اسی سیریز میں سے 39 آسٹریلیا32 انگلینڈ کے نام رہیں۔ نو سیریز کا فیصلہ نہ ہو سکا ۔ایشنز سیریز کے دوران ان گنت عالمی ریکارڈز چکنا چور ہوئے متعدد نئے عالمی ریکارڈز قائم کئے گئے۔ بیٹنگ اور باؤلنگ کے شعبوں میں بعض ایسے ریکارڈ بنے جو شاید آئندہ برسوں میں ٹوٹ نہ سکیں۔ 6 اگست 2015ء سے ٹرینٹ برج لوٹنگھم میں شروع ہونیوالا میچ طویل عرصے تک یاد رکھا جائیگا۔ اس میچ میں متعدد ایسے ورلڈ ریکارڈز قائم ہوئے جو ہمیشہ دلچسپی کے باعث بنے رہیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم انگلش باؤلر اسٹورٹ براڈ کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے خزاں کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم صرف 18.3 اوورز میں 60 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پوری ٹیم صرف 111 گیندیں کھیل سکی‘ 19 گیندوں پر پانچ آسٹریلوی کھلاڑی آؤٹ ہو گئے اور ایک منفرد ورلڈ ریکارڈ بن گیا دونوں اوپنرز کرس راچرز اور ایشون السمتھ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ ون ڈاؤن وارنر بھی ڈک پر آؤٹ ہو گئے۔ نو کھلاڑی ڈبل فیگرز میں نہ پہنچ سکے‘ انگلش باؤلر اسٹورٹ براڈ نے ایسی تباہ کن باؤلنگ کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ انہوں نے نو اوور کئے جن میں تین میڈن تھے اور صرف 15 رنز دیکر آٹھ کھلاڑیوں کو پیویلین کی راہ دکھا دی۔ یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ آٹھوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے کرکٹ کے شائقین کی دلچسپی کیلئے ایشنز کے اہم ریکارڈز اور دلچسپ واقعات درج کئے جا رہے ہیں۔ سب سے زیادہ انفرادی سکور کرنے کا اعزاز انگلش بیٹسمین سر ٹین کو حاصل ہے جنہوں نے 1938ء میں اوول کے تاریخی میدان میں 35 چوکوں کی مدد سے 364 رنز بنائے ۔انہوں نے 847 گیندوں کا سامنا کیا اور 797 منٹ تک کریز پر ڈٹے رہے۔ دنیائے کرکٹ کے عظیم آسٹریلوی کھلاڑی سربریڈ مین نے 1930 میں لیڈز کے میدان میں 334 رنز بنائے۔ سربریڈ مین دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز ٹرپل سینچری بنانے کا شاندار اعزاز حاصل ہے۔ انگلش ٹیم کو سب سے زیادہ سکور کرنے کا ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔ انگلش ٹیم نے 1938 میں اوول کے تاریخی میدان میں سرہٹن کے 364رنز کی بدولت سات وکٹوں پر 907 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا نے 1930 میں لارڈز کے میدان میں چھ وکٹوں پر 729 رنز بنائے تھے۔ ایشنز سیریز میں سکور کے لحاظ سے سب سے بڑی کامیابی انگلینڈ کو حاصل ہوئی‘1928ء میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو برسبین کے میدان میں 673 رنز سے شکست دی تھی 1938ء میں اوول کے تاریخی میدان میں انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کو اننگ اور 547رنز کی شرمناک شکست سے دوچار کیا تھا 1887ء میں انگلینڈ کی ٹیم سڈنی کے میدان میں صرف 45 رنز پر پیویلین لوٹ گئی تھی۔ آسٹریلیا کی ٹیم 1902 میں برمنگھم میں صرف 36 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔انگلینڈ کے باؤلر جم لیکر نے اکیلے ہی پوری ٹیم کو صرف 56 رنز دیکر آؤٹ کر دیا تھا۔ انہوں نے میچ میں 90 رنز دیکر 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 1956 میں مانچسٹر کے میدان میں انجام دیا‘ آسٹریلوی کھلاڑیوں سر بریڈ مین اور پونسفورڈ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 1938 میں اوول کے میدان میں 452 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے آسٹریلیا کے نو عمر 19 سالہ کھلاڑی ایشیئن نے اگرچہ اپنے کیرئیر کاپہلا ہی میچ کھیل رہے تھے۔ گیارہ جولائی 2013ء کو ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے ۔میچ میں 11 ویں نمبر پر کھیلتے ہوئے 98 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے ۔انگلش بیٹسمین جیک ہوبز ایشنز میں 3636 بنا چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑی اور سابق کپتان ایلن بورڈر 3548 رنز بنا چکے ہیں ۔جیک ہوبز نے بارہ سنچریاں بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔ ایلن بورڈر نے 29 سر بریڈ مین  نے 19 میچز میں اپنی ٹیم کی قیادت کی آسٹریلیا کے لیجنڈ کھلاڑی گریگ چیپل نے 1974 میں پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں سات کیچ لیکر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ آسٹریلوی لیگ ہنزشین وارن 195 سابق برطانوی کپتان آئن یوتھم 148 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ایشنز سیریز میں سب سے زیادہ انفرادی سکور کرنے کا ناقابل شکست اعزاز سر بریڈ مین کے پاس ہے جنہوں نے 5028 رنز بنائے تھے ۔11 جولائی 2013 کو ٹرینٹ برج کے میدان میں آخری وکٹ کی شراکت میں 19 سالہ ایشیئن اگراور ہیوز نے 163 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔ 

مزیدخبریں