راولپنڈی (جنرل رپورٹر)بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کی ایمرجنسی میں کی مریض کو کینولہ لگانے کے معاملہ پر ڈاکٹر اور سٹاف نرس آپس میں الجھ پڑے ، نرسوں نے شدید احتجاج کیا جبکہ ہسپتال کے ایم ایس نے مداخلت کر کے معاملہ ٹھنڈا کر دیاتاہم متاثرہ نرس نے کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے صائمہ نامی متاثرہ سٹاف نرس کے مطابق وہ میڈیسن ایمرجنسی میں صبح کی شفٹ میں تعینات ہے جہاں پر صرف2سٹاف تعینات ہیں اور امیڈیکل ایمرجنسی ایسا شعبہ ہے جہاں ہر وقت مریضوں کا رش لگا رہتا ہے ڈاکٹر آصف نے کسی اطلاع کے بغیر مریض ایمبولینس میں منتقل کروایااور مجھے کہا کہ مریض کو کینولہ لگا دو جس پر میں نے کہا کہ میں یونیفارم میں مریض کو ایمبولینس کے اندر کینولہ نہیں لگا سکتی اس دوران تلخ کلامی ہوگئی اور معاملہ الجھ گیا، واقعہ پر ڈیوٹی پر موجود نرسوں نے احتجاج کیا متاثرہ سٹاف نرس کے مطابق اس نے قانونی و محکمانہ کاروائی کے لئے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دے دی ہے ادھر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد نواز کھوکھر کے مطابق یہ ہسپتال کا اندرونی معاملہ ہے ہم اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گاواقعہ کا علم ہے جس کے متعلق انکوائری کرائی جائے گی جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بے نظیر بھٹو ہسپتال میں مریض کو کینولہ لگانے کے معاملہ پر ڈاکٹر اور سٹاف نرس الجھ پڑے
Dec 17, 2021