راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) پاکستان سویٹ ہوم کے زیر اہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، پاکستان تھیلیسمیا سینٹر راولپنڈی میں لگائے گئے بلڈکیمپ میں شہریوں نے اپنے خون کے عطیات دے کر اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا،پاکستان گرین ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر جمال ناصر نے بلڈ کیمپ میں خصوصی شرکت کی۔ اور سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے خون کے عطیات دینے والے نوجوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان معصوم بچوں کی عظیم قربانی کا دن ہے جس نے پوری قوم کو دہشت گردی کیخلاف یکجا کیا ،پاکستان ایک پر امن ملک ہے آ ج ہم تھیلیسما سے متاثرہ بچوںکی زندگیاں بچانے کے لیے خون کا عطیہ کر رہے ہیں ۔ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں نے اپنی جانوں کانذرانہ دے کر اس ملک کامستقبل محفوظ بنایا تھا ۔ آج تھیلیسمیا کے مریض بچے اپنی زندگی گزارنے کے لیے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ہم سب نے اپنے خون کے عطیات دے کر ان بچوں کی زندگی کو بچانا ہے ۔
پاکستان سویٹ ہوم کے زیر اہتمام سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں بلڈ کیمپ
Dec 17, 2021