پی او ایف میں لیبر یونین انتخابات میں دو گروپ آمنے سامنے 

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان آر ڈینیس فیکٹریز میں لیبر یونین کے انتخابات میں دو گروپ سامنے آگئے ، لیبر ڈیموکریٹک گروپ جس کے صدر کے امیدوار ضیاء اللہ اسلام اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار حمود الرحمن خان ہیںجن کا انتخابی نشان لالٹین  ہے ، جبکہ دوسرا گروپ مزدور کی آواز گروپ ہے جس کی صدر کے امیدوار حافظ محمد اسلم تصدق اور چوہدری محمد ریاض جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہیں جن کا  انتخابی نشان چھتری ہے۔ ڈیموکریٹک گروپ مزدوروں میں مستحکم حثیت اختیار کر چکا ہے۔ ، بہت سے گروپوں کی جانب سے ان کی حمایت کا اعلان بھی ہو چکا ہے گزشتہ روز سابق کونسلر d24 راجہ عامر لطیف، راجہ عابد شہزاد، تنویر ڈار چاچا، اور نذر ستی کی جانب سے ڈیمو کریٹک گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ گروپ مزدوروں کا گروپ ہے ، ہمیں امید ہے کے مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن