جاوید جبار کی’’سیپریشن آف ایسٹ پاکستان۔دی ان ٹولڈ سٹوری ‘‘کی رونمائی

Dec 17, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )سابق سینیٹر، رائٹر و دانشور جاوید جبار کی تقسیم پاکستان کے حوالے سے تیار کردہ خصوصی ڈوکیومینٹری 'سیپریشن آف ایسٹ پاکستان۔ دی ان ٹولڈ سٹوری' کی گزشتہ روز پاکستان نیشنل کانسل آف آرٹس میں رونمائی کر دی گئی۔ تقریب سے  خطاب میں جاوید جبار کا کہنا تھا کہ 1971کے حقائق کو جانتے بوجھتے ہوئے نہ صرف مسخ کیا گیا بلکہ اسے عام عوام کے سامنے سیاق و سباق سے قطعا ہٹ کر پیش کیا گیا۔آج 50سال کے بعد یہ ایک نہایت ہی مناسب وقت ہے کہ ان واقعات کو حقیقت کے تناظر میں دیکھا جائے۔ اس کے علاوہ مشرقی پاکستان میں تربیت یافتہ عسکریت پسندوں کو بھیج کر علیحدگی پسند تحریک کو ہوا دی۔

مزیدخبریں