اسلام آباد(خبر نگار) پیر ہاوس بری امام سرکار میں ماہانہ درس قرآن و گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا. جس میں ملک کے معروف ثناء خواں حضرات نے نظرانہ عقیدت پیش کیا. اس موقع پر سجادہ نشین دربار دربار حضرت بری امام سرکار پیر سید حیدر علی گیلانی صاحب کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کتاب الہی پر عمل پیرا ہو کر ہی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ قرآن مجید کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے سے ہی فرقہ واریت سے بچا جا سکتا ہے اور عدم برداشت اور انتشار کی نفی بھی کتاب الہی کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے میں پوشیدہ ہے تقریب کے اختتام پر پیر صاحب نے اتحاد امت اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔
پیر ہاوس بری امام سرکار میں ماہانہ درس قرآن و گیارہویں شریف
Dec 17, 2021