راولپنڈی(محبو ب صابر )تحصیل آفس راولپنڈی میں مختلف کاموں کے حوالے سے آئے سائلین متعلقہ موضع کے ریو نیو آفیسر وں کی عدم موجودگی کے باعث مشکلات کا شکار ہو گئے، ریونیو آفیسروں کا عملہ سائلین کو دو چار دن بعدمعلوم کرنے کا کہنے لگا، جس کی وجہ سے افسران کی کھلی کچہریوں میں پیش ہو کر اپنے مسائل سے آگاہ کرنے لگے،رپورٹ کے مطابق اس وقت راولپنڈی تحصیل میں ایک تحصیلدار ملک جا وید اقبال اور تین نائب تحصیلدار ثاقب ریحان، خورشید عباسی اور راجہ حسن اختر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں لیکن ان کی تحصٰل آفس میں حاضری بہت کم ہوتی ہے ہفتے میں ایک دو دن صرف ایک دو گھنٹے کیلئے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، اکثر سائلین اپنے کاموں کے سلسلے میں یا ان کو اپنے مسائل کے حوالے سے درخواست دینے ہو تو ان کا عملہ درخواستیں لے کر کہتا ہے کہ دو تین دن بعد چکر لگا کر پوچھ لینا جب آفیسر آئے گا تو کام ہو جائے گا، سائلین کام نہ ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی کھلی کچہریوں میں پیش ہو جاتے ہیں۔،رپورٹ کے مطابق متعدد مرتبہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے احکامات جا ری کر چکے ہیں کہ ریونیو افسران تحصیل میں موجودگی یقینی بنائیں تاکہ سائلین کے مسائل حل ہوں ان کو کوئی مشکل پیش نہ آئے لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی،سائلین نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے اپیل کی ہے وہ اس ساری صورت حال کا نوٹس لیں اور مسائل کا ازالہ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔
ریو نیو آفیسر وں کی عدم موجودگی،تحصیل آفس میں سائلین کو مشکلات
Dec 17, 2021