واٹر سپلائی ، طبی سہولتیں ، این اے 60 ،62 میں نئے ترقیائی کام شروع کردیئے : راشد شفیق 

راولپنڈی (عزیز علوی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت نارکوٹکس کنٹرول شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے حلقوںNA 60 اورNA 62 میں طبی سہولتوں اور واٹر سپلائی میں اضافہ کرنے کیلئے نئے ترقیاتی کاموں کابھی آغاز کردیا گیا عوام کو بہترین طبی سہولتیں اور پانی جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 35 کروڑروپے کی لاگت سے 200 بیڈ کا ہسپتال بن رہا ہے جن میں200 ڈائلائسز مشینیں لگائی جائیں گی جس کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بھی20 ڈائلائسز مشینیں لگائی جا رہی ہیں رحمت آباد میں پانچ کروڑ 80 لاکھ روپے پانچ بیڈ کی ڈسپنسری کو بڑھا کر30 بیڈ کی ڈسپنسری میں تبدیل کرنے پر کام شروع کیا ہے نوائے وقت سے انٹرویو میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ ڈھوک منشی میں پانچ کروڑ روپے  کی لاگت سے ڈسپنسری بنائی جا رہی ہے یونین کو نسلوں75. 76 .77 میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے اسلام آباد کی حدود میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے کی لاگت سے آٹھ نئے ٹیوب ویل لگائے جا رہے ہیں جس سے ان یونین کونسلوں میں پانی کا مسئلہ دیرپا بنیادوں پر حل ہوسکے گاجبکہ NA 60 اورNA 62کی 28 یونین کونسلوں میں 23 کروڑ80 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹیوب ویل  ویل بھی لگائے جا رے ہیں کمیٹی چوک میں زچہ بچہ ہسپتال کی عمارت دو کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جا رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن