قوم سقوط ڈھاکہ‘ اے پی ایس سانحہ کبھی نہیں بھولے گی: سراج الحق 

Dec 17, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 16 دسمبر ملک کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ قوم سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو کبھی نہیں بھولے گی۔  16 دسمبر کو دشمن کی مکاری سے پاکستان دو لخت ہوا۔ سالوں بعد اسی روز آرمی پبلک سکول میں 150 افراد جن میں 132 معصوم بچے شہید ہوئے تھے۔ قوم کو متحد ہو کر ملک دشمن سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ میرا ایمان ہے پاکستان قیامت کی صبح تک قائم رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تخت باہی مردان میں حاجی معاذ اللہ خان کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عاقب تاجر اسماعیل نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مزیں برآں سراج الحق نے ’’گوادر کو حق دو تحریک‘‘ کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں گوادر کی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے اور طویل دھرنا دینے پر مبارک باد دی۔ 
سراج الحق

مزیدخبریں