کینبرا (آئی این پی)آسٹریلیا میں جمپنگ کیسل (جھولے) سے گر کر 4 بچے ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ڈیونپورٹ کے ایک پرئمری سکول میں بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تھا، اس سلسلے میں کئی جھولے نصب کئے گئے، جن میں سے ایک جمپنگ کیسل بھی تھا۔
بچوں کی ایک بڑی تعداد جمپنگ کیسل سے لطف اندوز ہورہی تھی کہ اس دوران ہوا کے تیز جھونکا آیا، جس کی وجہ سے کئی بچے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور جھولے سے نیچے گر پڑے۔ڈیونپورٹ کی پولیس نے واقعے میں 4 بچوں کی ہلاکت اور 5 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جمپنگ کیسل کی زمین سے اونچائی 10 میٹر سے زائد تھی ، جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے بچوں کی ہلاکت کو دل دہلا دینے والا اندوہناک واقعہ قرار دیا ہے۔
آسٹریلیاں حادثہ