پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021ء اور الیکٹرانک ووٹنگ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

Dec 17, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ اور پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021ء  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ مئیر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے درخواست میں پنجاب حکومت، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی اور سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کو پانچ سالہ مدت تک برقرار رکھنے کی درخواست پر محکمہ بلدیات کے مبہم جواب کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کو تفصیلی جواب آج جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس جواد حسن نے سماعت کی۔ کرنل مبشر اور دیگر بلدیاتی نمائندے اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ مئوقف میںکہا گیا کہ پانچ سال کا مینڈیٹ لے کر آئے حکومت نے غیرآئینی طریقے سے معطل رکھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکومت کے غیرآئینی اقدام کوغلط ثابت کر دیا۔ بائیس ماہ معطلی کے عرصے کو سپریم کورٹ غیرقانونی قرار دے چکی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ضائع کردہ 22ماہ کا عرصہ عہدے پر مکمل کرنے کا حکم دے۔ 
آرڈیننس چیلنج

مزیدخبریں