نوسرباز نے غریب شخص کوچونا لگادیا

Dec 17, 2021

سکھر(بیورو رپورٹ)نوسر باز نے رقم نکالنے والے شخص کو چونا لگا ڈالا ، اے ٹی ایم سے پچیس ہزار نکال کر فرار ،رپورٹ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ بی سیکشن سکھر پر آصف مغل ولد میہر مغل سکنہ پرانہ سکھر نے اطلاع دی کہ میں  بینک کی  ATMسے  فیریر روڈ سکھر پر رقم نکلوانے گیا تو نامعلوم شخص نے مشین چلاتے ہوئے فراڈ کرتے ہوئے میرے کارڈ سے پچیس ہزار روپے کیش نکال کر فرار ہو گیا پولیس نے رپورٹ درج کرکے نوسر باز کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں