سانحہ اے پی ایس وسانحہ مشرقی پاکستان کبھی نہیں بھلائے جاسکتے۔ اسلم فاروقی

Dec 17, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن ملکی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے اس دن سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور اور سانحہ مشرقی پاکستان دو ایسے بڑے بڑے غم ناک سانحات رونما ہونے ہیں جن کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا ہے ان خیات کا اظہار انہوں نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی 7 ویں اور سانحہ مشرقی پاکستان کی 50 ویں برسی کی مناسبت سے محب چوک بڑا بورڈ پاک کالونی میں ایم کیو ایس سی کے پاک فوج یک جہتی کیمپ پر منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا تقریب میں سیکریٹری جنرل ایم کیو ایس سی حکیم محمد شعیب قریشی، سیکریٹری انفارمیشن ریحان احمد خان، محمد اسلم غوری، رشید فضل و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اس موقع پر آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا اور 71 کی جنگ میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے شہیدوں کو سلام پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی سمیت ملکی بقا و استحکام کے لئے دعا کی گئی مقررین نے کہا کہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے غم ناک سانحات کے پیچھے ازلی دشمن بھارت ہے اور دشمن آج بھی خطرناک سازشوں میں مصروف ہے جس کا قوم کو بھرپور اتحاد و یکجہتی کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں