کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علماء اسلام شیرشاہ کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت ﷺکانفرنس 23 دسمبر کو جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میںہوگی۔ سالانہ ختم نبوت ﷺکانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔ مولانا اللہ وسایا اور حافظ حمداللہ مہمان خصوصی ہونگے۔ قادیانیت فرقہ نہیں فتنہ اور ناسور ہے۔ عقیدہ ختم نبوت ﷺکا تحفظ ایمان کی اساس ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنمائ،امیر ضلع کیماڑی قاری محمد عثمان نے 23 دسمبر کو منعقد ہونیوالی سالانہ تحفظ ختم نبوتﷺکانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں شیرشاہ کالونی کے ائمہ مساجد و عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ذمہ داران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام شیرشاہ کے زیر اہتمام 23 دسمبر کو منعقد ہونیوالی سالانہ تحفظ ختم نبوتﷺکانفرنس بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامعہ عثمانیہ جامع مسجد طور شیرشاہ میں ہوگی۔ کانفرنس کی کامیابی کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ سالانہ ختم نبوتﷺ کانفرنس کے مہمانان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی مبلغ مولانا اللہ وسایا اور پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ کے علاوہ شہر بھر کے جید علمائے کرام شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت کا تعاقب جاری رہے گا۔ قادیانیت نواز طبقے کو کسی صورت ڈھیل نہیں دیں گے۔ قادیانیت نواز پالیسیاں کسی صورت برداشت نہیں۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے۔ ختم نبوتﷺ کے کام کا بدلہ جنت ہے۔ خون کے آخری قطرے تک ناموس رسالت ﷺکی پہریداری کرتے رہیں گے۔ قاری محمد عثمان نے اہلیان کراچی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مجالس میں شرکت باعث اعزاز و افتخار ہوتی ہے۔ عوام بھرپور شرکت کرکے کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔