اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان(پی ایس پی گروپ)گریڈ18سے20 کے آفسران کے تبادلے کردیئے ہیں ۔جن آفسران کے تبادلے وزارت داخلہ (آئی سی ٹی)سے کیے گئے ان نوشیر واں علی کا تبادلہ بلوچستان ، سید محمد بلال اور محمد سلیمان کا تبادلہ خیبر پختون خواہ،وقار الدین سید کا تبادلہ جی بی ، فہیم راشد کا تبادلہ جی بی ڈویژن،سرفراز خان ورک کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،عرفان طارق کا تبادلہ خیبر پختوانخواہ،محمد سرفراز اور عبدلوہاب کا تبادلہ پنجاب، سید محمد مصطفیٰ تنویرکا تبادلہ ایف آئی اے اور محمد عمر عرفان کا تبادلہ خیبر پختوان خواہ کردیا گیا ہے۔وہ آفسران جن کا تبادلہ وزارت داخلہ (آئی سی ٹی ) کیا گیا ان میںسید علی، ضیاء الدین احمد، تصور اقبال، لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کامران عامر خان، کیپٹن ریٹائرڈ مظہر اقبال ، محمد فیصل ،جہانزیب نذیر خان،اے وہاب،ڈاکٹر فہداحمد کا تبادلہ پنجاب کے لیے آفسران شامل ہیں ۔محمد سلیم کا تبادلہ پنجاب سے مواصلات ڈویژن این ایچ اے موٹر وے پولیس کردیا گیا ہے۔ایویس احمد کا تبادلہ جی بی سے داخلہ ڈویژن آئی سی ٹی کردیا گیا ہے۔محمد عمر خان کا تبادلہ آئی سی ٹی سے کے پی کے کردیا گیا ہے۔
تبادلے