کراچی (نیوز رپورٹر)مرکز اہلسنت حنفیہ عالمگیر جامع مسجد ٹرسٹ لانڈھی میں سالانہ عظیم الشان شہنشاہ بغداد کانفرنس الحاج محمد سعید صابری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں مفتی محمد خرم اقبال رحمانی، مولانا محمد خان پہنور، قاسمی ایڈووکیٹ ،انجینئر سید حماد حسین، سید عمیر احمد، مولانا اطہر میاں، اختر القادری، الحاج سعید صابری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے تجدید احیائے دین کیلئے بے پناہ جدوجہد کی اسی لئے آپ کو محی الدین کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ آپ نے ساری زندگی حضور اکرم ﷺ کی اس حدیث پر عمل کرتے ہوئے گزاری کہ علم پڑھو اور لوگوں کو پڑھائو پر عمل کر تے ہوئے بسر کی آپ کی مجلس و عظ میں ستر ہزار سے ایک لاکھ افراد تک شریک ہوئے تھے اور رجال الغیب ملائیکہ اور جناب بھی بکثرت تشریف لاتے تھے۔ اس موقع پر عید میلاد النبی ﷺ میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے کارکنان اور بارہ روزہ مصطفیٰ جان رحمت کی سیرت طیبہ عہد بہ عہد میں شرکت کرنے والے معززین اور لوگوں میں اسناد اور میڈل تقسیم کئے گئے۔ کانفرنس میں مولانا محمد عمر طاہری، ملک عظیم حسین، محمد حسن خان، محمد فاورق، مولانا محمد متین، مولانا غلام محمد، مولانا فرحان اختری، مولانا شاہد علوی، مولانا ارسلان، قاری بلال ، قاری خالد، وسیم خان، محمد فیضان ، قاری شیر افضل ود یگر علی کرام اور معززین شریک ہوئے۔