ملتان( خصوصی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان تقریب کا انقاد کیا گیا۔ جس میں طلباوطالبات نے اپنے احساسات کا اظہار نوٹس وال پر تحریریں چسپاں کر کے کیا۔ اس موقع پر رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک سکول کا سانحہ ہماری تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ واقعہ کے بعد ارض پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا ہو گیا۔ دعا ہے کہ پاک وطن پر مستقبل میں ایسی آفت پھر کبھی نہ آئے۔
وہاڑ ی (کرائم رپورٹر ) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں واک کی گئی واک بی زیڈ یو وہاڑی کیمپس سے شروع کرکے میونسپل کمیٹی پر اختتام پذیر کی گئی جس کی قیادت کیمپس ڈائر یکٹر بی زیڈ یووہاڑی پروفیسر ڈاکٹر عثمان علی نے کی اس موقع پر شرکاء واک نے شہداء اے پی ایس کے والدین سے اظہار یکجہتی کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی
میلسی(نامہ نگار)نجی سکول میں قرآن خوانی اور دعا کا انعقاد کیا گیا سکول ہذا کے قاری عبدالرزاق، طلباء و طالبات، اساتذہ کرام نے قرآن خوانی کے بعد دعا کی
لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) پی ٹی آئی پبلک سیکریٹریٹ لودھراں میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیاضلعی جنرل سیکرٹری رانا ارسلان خان، ضلعی رہنماوں طاہر امیر ،سعود خورشید،بدرالنساء بخاری، ثریا سیال، محمد مدنی عطاری و دیگر شرکائ نے خطاب کیاپارٹی رہنما سید باغ علی نقوی ، ساجد انعام طور ایڈووکیٹ، راو وسیم احمد، خورشید قریشی، محمد اسحاق،رانا نوید الحسن، راو علی حیدر اور رانا نعمان مہدی و دیگر بھی موجود تھے
کہروڑپکا (خبر نگار،نیوز رپورٹر)نجی سکول کے طلبہ و طالبات نے شہداء اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کیا دریں اثناء چیئرمین وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی نے چیف آفیسر بلدیہ علی احمد صابر شیخ نعیم کے ہمراہ یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی ، رانا رفاقت علی خان، جاوید شاکر،راؤ محمد عمران، مظفر خان اتیرا، عبدالقیوم قریشی نیبھی خراج عقیدت پیش کیا
جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)نجیی سکول کے طلباء نے شمعیں روشن کیں اور انہیں خراجعقیدت پیش کیا۔
تلمبہ (سٹی رپورٹر) رہنما تحریک انصاف اشتیاق عرف شانی بھائی، رانا عمرفاروق نے چوک ماموں شیر میں تقریب کا انعقاد کیامہمان خصوصی پیر سید عباس علی شاہ، ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی تھے
شجاع آباد(سٹی رپورٹر)نجی سکول میں تقریب، طلباء نے قرآن خوانی اور دعا کی جبکہ، تقاریر، ٹیبلوز اور خاکے بھی پیش کئے سکول کے ڈائریکٹر عدنان اکرام نے سانحہ پشاور سے متعلق بچوں کو بتایا، رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک زبیر شریف نیبھی خطاب کیا
منڈا چوک( نامہ نگار ) سول سوسائٹی فورم خان گڑھ کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر صدر محمدیعقوب خان لودھی، سینئیرنائب صدر مہرراشدنصیرسیال، جنرل سیکرٹری مسرور احمد خان،نوابزادہ محمدشہباز خان ایڈووکیٹ، ملک محمدنقی کمبوہ ایڈووکیٹ، قاضی محمداعظم، سیدعامرشاہ، رانا سہیل فرزند، ارحم خان لودھی سمیت دیگر موجود تھے
جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت)شہدا پاکستان ویلفیر سوسائٹی نے شہداء آرمی پبلک سکول کو خراجِ عقیدت پیش کیا، مسعود احمد نظامی، چوھدری ساجد علی، رانا عبدالروف، زاہد شہزاد چوہدری، رانا شبیر احمد، نے خطاب کیا مرکزی چیئرمین محبان وطن پارٹی پیر حیات شاہ کھگہ نے کہاکہ سانحہ آرمی پبلک سکول کا خون آج بھی تازہ ہے