نوجوان کا قبول اسلام، کفر و شرک چھوڑ نیوالے کے گناہ معاف : مولانا عبدالعزیز

وہاڑی (نامہ نگار،کرائم رپورٹر) اسلام سلامتی اور ایمان امن سے عبارت ہے،یہ دین انسانیت اور امن و سلامتی کا علم بردار ہے ان خیالات کا اظہار عالم دین و خطیب جامع مسجد باغوالی مولانا عبدالعزیز نے  نوجوان شفیق الرحمن کو قبول اسلام پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا مفتی محمد عثمان  , مولانا فاروق معاویہ ,  مختار احمد بھٹی ,  شیخ عبدلالطیف،چوہدری محمد انور, ہاشم سلطان , محمد ارشد خاں , بشیر احمد , ذوالفقار علی , قاری عبدالقیوم , محمد اقبال خان , مختار احمد ،عظمان رانا سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر  اسلام قبول کرنے والے نوجوان شفیق جس کا بعد میں اسلامی نام محمد شفیق الرحمن رکھا گیا سے مولانا عبدالعزیز نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص کفر و شرک چھوڑ کر اسلام قبول کر لے تو اس کے حالتِ کفر میں سرزد ہونے والے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔  علامہ مولانا فاروق معاویہ نے محمد شفیق الرحمن کو کہاپ نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا اور  اپنی آخرت کو سنوار لیا ہم دعاکرتے ہیں کہ اللہ اس کآ آجر دے اور ثابت قدم رکھے۔

ای پیپر دی نیشن