بگٹی قبیلے کی جھگیوں میں  آگ لگ گئی،2خاکستر 

حمید آباد(آئی این پی) گوٹھ علی آباد گولہ میں بگٹی قبیلے کی جھگیوں میں آگ لگ گئی اور دوجھگیاں جل کرخاکستر ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے علی آباد گولہ میں بگٹی قبیلے کی دوجھگیوں میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دو جھگیاں جل کرراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں اور جھگیوں میں رکھاہوا گھریلوسامان اور اناج جل کر خاکستر ہوگیا۔اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کاعملہ جائے موقع پر پہنچ گیا اور آگ کو پھیلنے سے روکا  ۔اہل علاقہ کے مطابق چولہے سے چنگاری اڑنے کے باعث آگ لگی۔

ای پیپر دی نیشن