چاغی:چھ دیہات کو بجلی فراہمی کے منصوبوں کا  افتتاح 

چاغی ( آئی این پی ) سابق مشیر وزیر اعلی بلوچستان بی اے پی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی نے دیہی علاقہ نولی کے مقام پر چھ دیہات کو بجلی کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح کردیا  ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دالبندین کے یونین کونسل آمری کے دیہی علاقے ، کلی سفر خان، کلی شریف خان،کلی عبد القادر، کلی عبد الخالق، کلی محمد غوث ،قادر بخش اور کلی میرزا خان کو 12کلو میٹر  ڈھائی کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے اس موقع پر کلیوں کے سربراہان سردار عبد الغیاث نوتیزئی حاجی خان نوتیزئی، سردار آغا محمد نوتیزئی، نوروز خان نوتیزئی اپنے برادری سمیت  موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے میر اعجاز خان سنجرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا دو کروڑ 79 لاکھ 28 ہزار روپے کی لاگت سے ان چھ دیہا ت کو بجلی کی فراہمی ممکن ہوا ہے شروع دن سے  ہماری یہی کوشش رہی ہے ضلع کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کو بھی بنیادی سہولیات سے آراستہ کیا جائے لوگوں کا یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا کہ انھیں نیشنل گرڈسے بجلی کی فراہمی ممکن ہوں اس جدید دور میں بغیر بجلی کے گزارہ ہونا نا ممکن ہے آج ان لوگوں کا خواب پورا ہوگیا ہے جس پر مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا اقتدار آنی جانی چیز ہے ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو علاقے کے لوگوں کے لیئے صرف کررہے ہیں۔ ان شاء اللہ اب اندھیرے  اجالوں میں تبدیل کرکے دم لینگے۔

ای پیپر دی نیشن