شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)چیف ایگزیکٹو خدیجہ پولی کلینک و سینئر فزیشن و سرجن ڈاکٹر طارق محمود اور ماہرامراض نسواں لیڈی ڈاکٹر تبسم طارق نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی شہادت کوکبھی بھی بھلایانہیں جاسکتاپاکستان میں قیام امن کی تاریخ میںان ننھی کلیوںکی قربانی کوجلی حروف سے لکھااور کبھی فراموش نہیں کیا جائے گاجن کو کھلنے سے پہلے ہی مسل دیاگیا،ہم آج بھی ان غمزدہ والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس سانحہ پران والدین کے صبر واستقلال کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، صحافیوں سے گفتگو کرتے ان ماہر معالجین نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن سقوط ڈھاکہ اور آرمی پبلک سکول پشاور میں ہونیوالے دل دہلادینے والے سانحات کی یادکو تازہ کردیتاہے ۔
آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت کوکبھی بھلایانہیں جاسکتا:ڈاکٹر طارق ‘ ڈاکٹر تبسم
Dec 17, 2021