قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے ستلج آفیسر ز کلب اور لیڈیز کلب کا دورہ کیا‘ سہولیات کی فراہمی، تزئین و آرائش‘ صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور ٹیبل ٹینس بھی کھیلی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ارشد بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو، اے سی ہیڈ کوارٹر اقرا مصطفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، جنرل سیکرٹری ستلج آفیسرز کلب ڈاکٹر نعیم فرخ، سپورٹس سیکرٹری ناصر بمبل، کیئر ٹیکر نوید اشرف اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ستلج آفیسرز کلب اور لیڈیز کلب میں دستیاب سہولیات کو چیک کیا اور دونوں کلبوں کی مکمل بحالی، تزئین و آرائش،صفائی ستھرائی سمیت دیگر معاملات کا تفصیلاً جائزہ لیا اور ٹیبل ٹینس بھی کھیلی۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ستلج آفیسرز کلب اور لیڈیز کلب میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے،لان کو ہموار کرنے،خوبصورت گھاس اور نئے پودے لگانے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ستلج آفیسرز کلب کی بہتری اور مکمل بحالی کے حوالے سے اجلاس بھی منعقد ہوا۔ جس میں ستلج آفیسرز کلب اور لیڈیز کلب کی تزئین وآرائش اور دونوں کلبوں کو مکمل فنکشنل کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔