شرقپور شریف (نامہ نگار) بزدل سفاک دشمن ہمارے ارادوں کو کبھی پست نہیں کر سکتے۔ ان امن کے دشمنوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور پوری قوم اس معاملے پر متحد ہے۔ آرمی پبلک سکول کے اس دلخراش واقعہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا اگرچہ کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا ہے مگر ہمارے دل آج بھی سوگوارہیں ان خیالات کا اظہار پریس کلب رجسٹرڈ شرقپورکے صدر خلیل احمد اور تاحیات چیئرمین ملک تاج محمد ساغر نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کے ایصال ثواب کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پرعہدیداروں وممبران نے بھر پور شرکت کی۔