شیخوپورہ + کھاریا نوالہ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) کھاریانوالہ کی نواحی آبادی ڈھایاموڑ میں میکے روٹھ کرجانے کی پاداش میں شوہر نے زہریلی گولیاں کھالیں، جس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردگیا گیا، بتایا گیا ہے کہ چار بچوں کے باپ پرویز اوراسکی اہلیہ کے درمیان گھریلو جھگڑا طول پر پکڑ گیا لڑائی جھگڑؤں سے دلبرداشتہ ہوکر اہلیہ میکے چلی گئی روٹھی بیوی کو منانے اورناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر 55سالہ پرویز نے زہریلی گولیاں کھالیں جس کو ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ میں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے جہاں پر اسکی حالت خطرے میں بتائی گئی ہے۔
روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی شوہر کی خودکشی کی کوشش
Dec 17, 2021