ملک دشمن قوتوں کی سازشوںکا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا: ڈاکٹر اسلم خان

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ملک میں کارروائیاں تو ہوئیں مگر معاشی دہشت گرد آج بھی آزاد ہیں جنہوں نے پاکستان کو مقروض اور اداروں کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، ملک دشمن قوتوں کی سازشوںکا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور معیشت دشمن عناصر سے بھی کوئی رعایت برتی نہیں جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان کی نہیں بلکہ اپنے اپنے خاندانوں کے استحکام ، مالی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کی جدوجہد میں ضرور کامیاب ہوں گے، انہوں نے سانحہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کہا کہ قوم کو شرپسند عناصر کے خلاف کاروائیوں اور کرپٹ عناصر کی بیخ کنی کے سلسلہ میں جاری حکومتی جدوجہد میں تمام شہریوں کو کردار ادا کرناہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن