معیشت تباہ‘عوام بے یارومددگار فاقوں پر مجبور ہیں: احتشام الحسن بھٹی

سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چیئرمین یونین کونسل بھلیر الحاج احتشام الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ساڑے تین سالوں میں آج تک ایک بھی بڑامنصوبہ شروع نہیں کیا، عوام کو سو فیصد مہنگائی اور ملک کو 14000 ارب کے تاریخی قرض کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے جان و مال ک تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہیں ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ یہی نالائق ہیں کسی بھی شعبہ میں ان کی کار کردگی نہ صرف زیرو ہے بلکہ انتہائی افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے انتقام کی آگ ابھی ٹھنڈی نہیں ہوئی جبکہ عوام بے یارومددگار فاقوں پر مجبور ہیں،ملکی معیشت تباہ کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن