سادھوکے(نامہ نگار)گذشتہ رات جی ٹی روڈ پر واقع ہاشمی رائس ملز کے مالک دلاور شاہ کے دو بیٹے چھبیس سالہ سید عبداللہ حلیم شاہ اور اکیس سالہ سلیمان شاہ فیصل آباد سے تقریبا اسی لاکھ روپے کی رقم لیکر اپنی گاڑی نمبر اے ڈبلیو730آرہے تھے کہ موضع کنگروالی کے قریب فائرنگ کی آواز پر خوفزدہ ہوکر گاڑی سمیت نہر اپر چناب میں جاگرے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122عملہ نے عبداللہ حلیم شاہ کو نہر سے زندہ رقم سمیت بچا لیا جبکہ اس کے بھائی سلیمان شاہ کی تلاش جاری ہے ،ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی میں پڑی رقم اسی لاکھ روپے مالکان کے حوالے کر دی ۔