کیوباگوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کیلئے آئیڈیل مارکیٹ ہو سکتی ہے:زنیرجیولر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کیوبا کی سفیر زنیرجیولرکیریئوگلنزالیزکیوبامیں پاکستانی ٹیکسٹائل ،باسمتی چاول اور خصوصاً ایگری کلچر مصنوعات کی بڑی مانگ ہے کیوبا اوپن مارکیٹ ہے گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی ان مصنوعات کے علاوہ بیشمار سیکٹرز میں سرمایہ کر سکتی ہے ۔گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کیلئے کیوبا آئیڈیل مارکیٹ ثابت ہو سکتی ہے ۔انہوں مزید کہا کہ 20ملین ان ڈائریکٹ ایکسپورٹ ہو رہی ہے میری خواہش ہے کہ یہ ایکسپورٹ ڈائریکٹ پاکستان سے کیوبا میں کی جائے ۔کیوبا کہ لوگ پاکستانی مصنوعات چائینہ سمیت دیگر ممالک سے لے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گوجرانوالہ چیمبرکے ارکان سے خطاب کے دوران کیا ۔ صدارت چیمبر کے صدر محمد شعیب بٹ نے کی۔اس موقع پر سینئر نائب صدر آفاق ایوب ،نائب صدر وقا ص افضل ،اراکین مجلس عاملہ سابق صدور کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی قبل ازیں صدر محمد شعیب بٹ نے سپاسنامہ  میں کہا کہ اگر ہمیں ایمبیسی کی طرف سے فوکل پرسن دے دیا جائے جو سرمایہ کاری کے متعلق ہمیں معلومات فراہم کر سکے گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی درست معلومات کے ذریعے سرمایہ کاری کر سکتی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ گوجرانوالہ چیمبر اپنی مصنوعات کی بہتری تشہیر کیلئے فروری میں اسلام آباد میں ’’میڈ ان گوجرانوالہ‘‘ صنعتی نمائش کے انعقا د کرنے جا رہا ہے ہماری خواہش ہے کہ کیوبا کہ لوگ ہماری نمائش کو ضرورت وزٹ کریں ۔

ای پیپر دی نیشن