منگھوپیر: خاتون بیٹی کے ساتھ  فلیٹ سے کودگئی‘ دونوں  جاں بحق

کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں خاتون مبینہ طور پر بیٹی کے ساتھ تیسری منزل کے فلیٹ سے کود گئی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہسرجانی  کے علاقہ صائمہ عربین ولاز کے فلیٹ میں مقیم خاتون نے ممکنہ طور پر پہلے چار سال کی بچی کو نیچے پھینکا اور پھر خود بھی کود گئی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ خاتون کی شناخت 35 سالہ مدیحہ کے نام سے ہوئی جبکہ بچی کی عمر چار سال بتائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بظاہر یہ واقعہ خودکشی کا لگ رہا ہے لیکن قتل کے زاویے سے بھی واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کودگئی

ای پیپر دی نیشن