گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی سیاست نے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنایا۔سقوط ڈھاکہ ہو یا سانحہ پشاور بھلائے نہیں جاسکتے،سیاستدان پاکستان کے خلاف سازشیں ناکام بنا دیں،پاکستان کو مفاداتی یا لبرل نہیں نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے،اسلام کا عروج مدینہ منورہ میں قائم ہونیوالی پہلی اسلامی نظریاتی ریاست کا مرہون سنت ہے، مفاد پرستی نے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں ڈال رکھا ہے،پاکستان کی بقاء سلامتی کی کنجی نظام مصطفٰے کا عملی نفاذ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی،ارشد جاوید مصطفائی،ملک بخش الٰہی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ محمد منشاء قادری،قاری امتیاز احمد سلطانی،قاری عبدالغفار سیالوی اور دیگر نے خطاب کیا۔