گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن شعبہ ء خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری سابق ایم این اے شازیہ فرید نے کہا ہے کہ سقوط مشرقی پاکستان اور اے پی ایس کے سانحے کبھی فراموش نہیں کئے جاسکتے ، کرب اور دُکھ کے ان لمحوں کا تصور کر کے آج بھی روح لرز جاتی ہے ، 16دسمبر کے واقعات میں قوم کے لئے بہت سے سبق موجود ہیں جن پر عمل کر کے مستقبل میں ایسے سانحوں سے بچا جاسکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ 16دسمبر کو ہونے والے دونوں بڑے سانحوں کو فراموش کرنا ممکن نہیں ، مشرقی پاکستان اور شہدائے اے پی ایس کی قربانیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے اور تاریخ کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ ہمیں ملک میں آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگا اور تمام اداروں کو اپنااپنا کام دستور کے ڈھانچے کے مطابق انجام دینا ہوگا ، ان کا کہنا تھا کہ خانیوال الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی آئندہ عام انتخابات کا ٹریلر ثابت ہوگی ، ملک میں جب بھی صاف شفاف الیکشن ہوئے ن لیگ کی برتری کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔