کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) سانحہ پشاور میں کمسن بچوں کی شہادت نہ بھولنے والا واقعہ ہے پاک فوج نے ملک وقوم کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں دی ہیں جسے ہم ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے چودھری کاشف شہزاد سندھو ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور کے شہید بچوں کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی افواج نے دنیا بھر میں ثابت کیا کہ وہ بہترین افواج ہیں امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈال کر دنیا کو بیوقوف نہیں بنا سکتا۔انہوں نے کہاکہ پشاور کے بچوں کی شہادت نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دشمن نا صرف کمزور بزدل بلکہ رحم دل اور ظالم بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کو شکست دینے والی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔
سانحہ پشاور میں کمسن بچوں کی شہادت نہ بھولنے والا واقعہ ہے: کاشف شہزاد
Dec 17, 2021