بڑھتی ہوئی آبادی کئی معاشرتی مسائل کو جنم دیتی ہے: عاطف علی

Dec 17, 2021

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)محکمہ پاپولیشن ویلفیئر حافظ آباد کے زیر اہتمام صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلہ میں پانچ سال تک کی عمر کے صحت مند بچوں کے مقابلے منعقد کئے گئے ۔فلاحی مرکز کڑیالہ میں منعقدہ مقابلوں میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر محمد عاطف علی،پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میڈم ساجدہ مشتاق سمیت بچوں کے والدین اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر محمد عاطف علی نے کہا کہ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد بچوں اور خواتین کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور شہریوں اور بلخصوص والدین میں چھوٹے کنبے کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کئی معاشرتی مسائل کو جنم دیتی ہے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے تمام سنٹرز پرا سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور تجربہ کارعملہ کی زیر نگرانی ماں اور بچے کے علاج معالجہ کے تمام سہولیات دستیاب ہیں۔اس موقعہ پر مقابلے جیتنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔

مزیدخبریں