سانحہ اے پی ایس پر پوری قوم آج بھی افسردہ ہے: خالد مغل ‘رانا عمران 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران گلی حکیماں کے صدر خالد محمود مغل اور انجمن تاجران گلی ککے زئیاں کے صدر رانا محمد عمران نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پر پوری قوم آج بھی افسردہ اور رنجیدہ ہے ، ہم شہداء کے ورثا ء سے اظہار یک جہتی کرتے ہیں اور اس امر کی یقین دھانی کراتے ہیں ان ننھے معصوم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان تاجر رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کا نظام ریاست مدینہ کی طرز پر استوار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہو جس سے ملک امن کا گہواہ بنے گا۔مرکزی انجمن تاجران گلی حکیماں کے صدر خالد محمود مغل اور انجمن تاجران گلی ککے زئیاں کے صدر رانا محمد عمران نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پر پوری قوم آج بھی افسردہ اور رنجیدہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...