اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری معراج خالد گجر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں انصاف کا بول بالا چاہتے اور جناح کے پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں مگر اپوزیشن ان کے ایجنڈا کے خلاف کام کر رہی ہے، ظلم اور ناانصافی کا دور ختم ہوچکا ہے امیر اور غریب کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہئے، پی ٹی آئی کی 22 سالہ سیاسی جمہوری جدوجہد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، ملکی اداروں پر تنقید کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔
عمران خان ملک میں انصاف کا بول بالا چاہتے ہیں : معراج خالد گجر
Dec 17, 2021