کراچی(کامرس رپورٹر)خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سابق صدر اور سرپراست اعلیٰ ،ایف پی سی سی آئی کی سابق نائب صدرشبنم ظفرنے سندھ سے چیمبرز آف کامرس کے کوٹے پریو بی جی کے امیدوار محسن مقبول شیخ کو بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی الیکشن میںیونائٹیڈ بزنس گروپ کی کامیابی سے مخالفین کی صفوں میںہلچل مچ گئی ہے اور انہیں یہ یقین ہوگیا ہے کہ وہ 30دسمبر کو فیڈریشن چیمبر کے انتخابات میں یو بی جی کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہونگے۔انہوں نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرچیئرمین افتخار علی ملک اور صدر زبیرطفیل سمیت تمام رہنما اورکارکن ایک بار پھر کامیابی کاتاج سرپرسجائیں گے،فیڈریشن چیمبر میں اب دھاندلی مافیا کا نہیں بلکہ بزنس کمیونٹی کے حقیقی نمائندوں کا راج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یو بی جی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان بٹ،سینئرنائب صدر کے امیدوار محمدحنیف گوہر اور نائب صدورکے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر بزنس کمیونٹی کی خدمت کرینگے ۔