کاٹن بروکرز کیلئے درآمدی‘ برآمدی طریقہ کار پر تربیتی پروگرام

ملتان (نیوز رپورٹر) ایس ایم ای بی ایف سی ملتان کے ٹریننگ سروسز ڈیپارٹمنٹ نے رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے چیمبر کے ہال میں کاٹن سے وابستہ کاروباری حضرات کیلئے کاٹن پروڈکٹس کی درآمدی‘ برآمدی دستاویزات اور طریقہ کار پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چودھری جاوید ارشاد اور سینئر نائب صدر چودھری اشرف نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور تقریب کا مقصد بیان کیا۔ آصف شہزاد ٹرینر/ کنسلٹنٹ نے درآمدی اور برآمدی دستاویزات کے مختلف طریقہ کار اور تکنیکی پہلوؤں کی وضاحت کی۔ تربیتی پروگرام کے شرکاء نے ایس ایم ای بی ایف سی ملتان کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور اسے ٹیکسٹائل اور مختلف شعبوں میں ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
کاٹن بروکرز

ای پیپر دی نیشن