آؤٹ ڈور کے اوقات کار شام چار بجے تک کرنا ظلم : ڈاکٹرز

Dec 17, 2021

ملتان(خصوصی رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور سائوتھ پنجاب میڈیکل فورم کے عہدیداروں ڈاکٹر زاہد سرفراز،ڈاکٹر مدثر،ڈاکٹر مظہر چوہدری ،ڈاکٹر نصرت بزدار و دئگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آؤٹ ڈور کے اوقات کار شام چار بجے تک کرنا ظلم ہے۔اگر آؤٹ ڈور کی ٹائمنگ چار بجے تک کرنا ہے تو ڈاکٹرز کی تنخواہیں بھی بڑھائی جائیں۔حکومت ہسپتالوں کو تجربہ گاہ بنانے کی بجائے پالیسی بناتے وقت ڈاکٹرز کی رائے شامل کرے۔نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹلز میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ایم ٹی آئی ایکٹ نافذ ضرور کریں لیکن پہلے جو ڈاکٹرز سے وعدے کئے گئے ہیں وہ پورے کئے جائیں۔حکومت کے ہر اس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں جو مریضوں کے حق میں ہے۔نشتر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کے سامنے پناہ گاہ یا سرائے بنانے کی بجائے مریضوں کے لئے ایمرجنسی وارڈ بڑھایا جا ئے ،  اگر مسائل کو حل نہ کیا گیا تو پورے پنجاب میں تحریک چلائیں گی. انڈکشن پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینا چاہیے تاکہ ڈاکٹرز کے مسائل کم ہوں۔
ینگ ڈاکٹرز

مزیدخبریں