ایل این جی گھریلوصارفین کو دینے سے بل 10 گنا بڑھ جائیں گے،حماد اظہر

Dec 17, 2021 | 19:56

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ ایل این جی گھریلوصارفین کو دیں گے تو بل 10 گنا بڑھ جائیں گے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائرمیں سالانہ9فیصدکی کمی آرہی ہے موجودہ حکومت جب سے آئی ہے25فیصدگیس ذخائرمیں کمی آئی۔انہوں نے کہا کہ درآمدگیس مہنگی پڑتی ہے جو 2500روپے تک کی پڑ ے گی ہمارے اپنے گیس کے ذخائر سے میسر گیس 300روپے ایم ایم بی ٹی یوپڑتی ہے اگر ایل این جی گھر یلوصارفین کو دیں گے تو بل10 گنا بڑھ جائیں گے۔حماداظہر نے کہا کہ پوری دنیامیں ایل این جی کی قلت ہے یورپ کو قطرکی جانب سے کوئی بھی کارگو نہیں بھیجاگیا جب کہ پاکستان کوقطرکی جانب سیایل این جی کی فراہمی جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں28 فیصدایسے علاقے ہیں جہاں24گھنٹے گیس آرہی ہے ڈومیسٹک علاقوں میں گیس کنکشن میں10فیصد ہر سال اضافہ ہورہاہے ہم نے کہاتھاہرممکن کوشش کریں گے تین وقت گیس فراہم کی جائے ہم روٹیشن پالیسی کی طرف جارہے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انڈسٹریز کو کہہ رہے ہیں کہ گیس ایک دن کے ناغے سے دیں گے یہ پہلا سال ہے کہ فرٹیلائزر کمپنیز کو بھی گیس فراہم کی جارہی ہے انڈسٹریزکوگیس بندش کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈربھی آگیا اب انڈسٹریز کی گیس روک کر گھریلو صارفین کو کیسے دیں.

مزیدخبریں