حضرو ( نمائندہ نوائے وقت ) چنگیز خان گروپ کے راہنما شاہد اسحاق نے کہا ہے کہ چنگیز خان صحیح معنوں میں اہلیان چھچھ کے مسائل حل کر رہے ہیں بطور وائس چیئرمین شکایات سیل وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سرکاری دفاتر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر کے چنگیز خان نے عوام کے دل جیت لیے ہیں آنیوالے الیکشن میں ان کی کامیابی کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرینگے ان خیالات کا اظہا رانہو ںنے حضرو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شاہد اسحاق نے کہا کہ چنگیز خان اور ان کے خاندان نے ہمیشہ چھچھ کے مسائل حل کرنے کی سیاست کی یہی وجہ ہے کہ چنگیز خان کے دروازے ہمہ وقت عوام کیلئے کھلے ہیں بطور وائس چیئرمین شکایات سیل وزیر اعلیٰ پنجاب کو روانہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سرکاری دفتروں میں چھاپے مار رہے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری دفاتر سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے ۔