فتح جنگ ( نامہ نگار)ٹریفک کی گھمبیر صورتحال سیکرٹری آر ٹی اے اٹک کی نظروں سے اوجھل جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے عملے کے ہمراہ رسورج ڈھلتے ہی راولپنڈی روڈ پر پہنچ جاتے ہیں اور ٹرالرز ٹرک اور دیگر بڑی گاڑیوں سے روٹ پرمٹ و دیگر کاغذات کی چیکنگ کے بہانے وصولیاں کی جاتی ہیں ٹرک ڈرئیورز کے مطابق ایک ٹرک یا ٹرالر پر جرمانہ عائد کر کے رسید دے دی جاتی ہے جبکہ دیگر لوڈڈ گاڑیاں بھی انکا ’’خصوصی شکار ‘‘ بنتی ہیں فتح جنگ شہر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں ،زائد کرایہ وصول کرنے اور بغیر نمبر رکشوں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی بھر مار ہے لیکن سیکرٹری آر ٹی اے اور عملہ شام اور رات کے اوقات میں راولپنڈی روڈ پر تھانہ نیو ائر پورٹ کی حدود میں ٹول پلازہ پر ناکہ لگا کر ہی مصروف رہتے ہیں تحصیل فتح جنگ کے عوامی حلقوں سمیت مظہر بٹ اور محمد عارف نے چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ٹریفک کی گھمبیر صورتحال ،سیکرٹری آر ٹی اے اٹک کی نظروں سے اوجھل
Dec 17, 2022