کلرسیداں(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے 9 سی کے مقدمہ میں ملزم بابر حسین ولد محمد سیلم سکنہ چوآخالصہ کی درخواست ضمانت بعدازاں گرفتاری منظور کرتے ہوئے 5لاکھ 5لاکھ کے دو مچلکے جمع کروانے پر اڈیالہ جیل سے رہائی کا حکم جاری کر دیا ۔ملزم کی جانب سے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمن ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔ تفصیلات کے مطابق چوآخالصہ کے رہائشی بابر حسین کے خلاف تھانہ کلرسیداں میں 1150 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر 603 درج کیا تھا جس پر گزشتہ روز معزز عدالت نے چوہدری اسد الرحمن ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ھوئے 5لاکھ 5لاکھ کے دو مچلکے جمع کروانے پر ضمانت منظور کر لی۔
9 سی مقدمہ کے ملزم کی درخواست ضمانت بعدازاں گرفتاری منظور
Dec 17, 2022