گوجرخان(نامہ نگار) شیخ کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم "الشیخ ویلفئیر سوسائٹی"نے مقامی پولیس کو ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر شیخ رضوان کے گھر 80 لاکھ روپے کی ٹارکٹیڈ چوری اور سیٹھی نعیم کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں کا سراغ نہ لگایا گیا تو پولیس کے خلاف بھرپور مظاہرہ اور مکمل ہڑتال ہو گی۔ان خیالات کا اظہار مقامی ہال میں منعقدہ شیخ برادری کے اجلاس میں کیا گیا ،جس میں شیخ برادری کے نمائندہ افراد نے شرکت کی،اس موقع پر صدر شیخ احتشام الطاف،جنرل سیکرٹری شیخ ندیم،حاجی سیٹھی شفیق،شیخ سلیمان،شیخ بھٹو،شیخ اعجاز اور رضا شاہ پہلوی نے اظہار خیال کیا۔